لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے سیکرٹریٹ میں افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود کو 20 سے 21 گریڈ میں سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا، کاشف محمود کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ روم نمبر ون میں تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح محمد اکرام کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں پرائیویٹ سیکرٹری ون، احمد صہیب خان کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں پرائیویٹ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر محمود 18 سے 19 ویں گریڈ میں پرسنل اسسٹنٹ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔