ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

Published On 15 July,2024 10:36 am

کوئٹہ : (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔