اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تمام بیانات کو رہنماؤں کی ذاتی رائے قرار دے دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ فرحت اللہ بابر کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ٹوئٹ ان کی ذاتی رائے ہے، پارٹی پالیسی نہیں۔
نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جن رہنماؤں نے بیان دیا ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہے، پیپلزپارٹی اپنا موقف اپنے ترجمان یا متعلقہ لوگوں کے ذریعے ہی جاری کرتی ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ پارٹی کی قیادت مشاورت کے بعد ہی اپنی کوئی رائے دے گی۔