قصور: تیز رفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

Published On 18 July,2024 05:58 pm

قصور: (دنیا نیوز) تیز رفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ کیساتھ ٹکرانے سے ماں جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ دیپالپور روڈ پر نورپور اڈا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔