مسافر جیپ نالہ دواریاں میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، 4 لاپتہ

Published On 17 July,2024 05:35 pm

نیلم آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) مسافر جیپ نالہ دواریاں میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد لاپتہ ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ نیلم ویلی کے سیاحتی مقام رتی گلی روڈ پر پیش آیا جہاں، مسافر جیپ نالہ دواریاں میں گر گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 لاپتہ ہوگئے، حادثے میں خاتون سمیت 6افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نالہ دواریاں میں پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، حادثے کا شکار گاڑی میں ڈرائیور سمیت 14 افراد سوار تھے۔