حیدر آباد: دو کمسن بہن بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 14 July,2024 09:30 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) دو کمسن بہن بھائی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ جامشورو گوٹھ یوسف کھوسہ کے قریب پیش آیا جہاں حادثاتی طور پر تالاب میں گرنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق بچوں کی شناخت 8 سالہ زبیر اور سات سالہ شمع کے نام سے ہوئی، لاشیں تالاب سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔