بھارت: تیز رفتار مسافر بس کی دودھ کے ٹینکر کو ٹکر، 18 افراد ہلاک

بھارت: تیز رفتار مسافر بس کی دودھ کے ٹینکر کو ٹکر، 18 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ آج صبح پیش آیا، جس میں 18افراد موقع پردم توڑ گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں  جبکہ ہلاک ہونیوالوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس بہار سے دہلی جارہی تھی ، لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر بس پیچھے سے دودھ کے ٹینکر سے ٹکراگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس کو بری طرح نقصان پہنچا جبکہ مسافروں کا سامان بھی تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔