سیہون: کوئلے کی کان میں حادثے سے 3 مزدور جاں بحق

Published On 11 July,2024 07:13 pm

سیہون: (دنیا نیوز) کوئلے کی کان میں کھودائی کے دوران حادثے سے 3 مزدور جاںبحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ لاکھڑا کول مائینز میں پیش آیا جہاں کوئلے کی کھودائی کے دوران دیوار سے رسی ٹوٹنے سے مزدور کوئلے کی کان میں دب گئے، حادثے میں تینوں مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاںبحق ہونیوالے تینوں مزدوروں کا تعلق شانگلا کے پی کے سے بتایا جاتا ہے، لاشیں کان سے باہر نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔