لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے کینٹ کے علاقے ندیم چوک میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ شخص موقع پر دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت ریحان عمر کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ میں جابحق شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔