دیربالا: گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Published On 14 July,2024 12:34 pm

دیربالا: (دنیا نیوز) چترال میں گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق چترال شہر سے یار خون لشٹ جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے کا واقعہ تنگ اور خستہ حال روڈ کے باعث پیش آیا، حادثے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور، خاتون اور 2 بچے جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو آر ایس سی مستوج اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی منتقل کر دیا گیا۔