میرپور ماتھیلو: مختلف واقعات میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق

Published On 16 July,2024 10:18 pm

میرپور ماتھیلو: (دنیا نیوز) گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہر میں اترنے والے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خانپورمہر کی مسو نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان آصف کی نعش تین گھنٹے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

دوسرے واقعہ میں مسلم کالونی اوباڑو کا رہائشی نوجوان نارا کینال میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان کاشف اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے گیا تھا، نوجوان کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اوباڑو منتقل کردی گئی۔