پشاور : (دنیانیوز) خیبر پختونخوا میں سرکاری رہائش گاہوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت، اسلام آباد و ایبٹ آباد میں سرکاری رہائش گاہ کے کمروں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا، خیبرپختونخوا ہاؤس میں ملازمین کیلئے یومیہ کرایہ2200 سے بڑھا کر 4400 روپے کردیا گیا جبکہ کے پی ہاؤس میں وفاقی وزراء، سینیٹرز، مشیروں، ایم این ایز کو یومیہ 5800 روپے ادا کرنا ہونگے۔
اعلامیہ کے مطابق کے پی ہاؤس میں اس سے قبل وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کیلئے کرایہ3700 روپے تھا، شاہی مہمان خانہ پشاور کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے جبکہ شاہی مہمان خانے میں وی آئی پی کمرے کا کرایہ 2200 روپے سے بڑھ کر 4400 روپے ہو گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہی مہمان خانے میں عام کمرے کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گیا جبکہ خیبرپختونخوا ہاؤس ایبٹ آباد میں یومیہ کرایہ 1800 سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا۔