لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جہاں لوگوں کے نام لے کر گالیاں دی جاتی ہیں، کسی کواخلاق سےگری ہوئی گفتگوکی اجازت نہیں دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ ایک دن اجلاس کے 2 کروڑ 70 لاکھ کے قریب خرچ ہوتے ہیں، اپوزیشن کے 60 ممبران نے ٹی اے ڈی اے لینے کے لیے اجلاس میں شرکت کی، اپوزیشن کے 60 ممبران کی لسٹ بھی میڈیا کو جاری کروں گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگست 2014 سےتحریک انصاف کے ملک پر حملے جاری ہیں، یہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پارلیمان کو مفلوج کرنے میں لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا مجھے کوئی اعتراض نہیں، پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات کو پروان چڑھایا۔