لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ ، عمر ایوب ،اسد عمر سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ ، عمر ایوب ،اسد عمر سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔
عدالت نے اسد عمر ، اورعمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 28 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں 13 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کا حکم دے دیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور سرور روڈ میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔