راولپنڈی: (دنیا نیوز) لاہور پولیس کی 12 رکنی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کیلئے آج پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور پولیس کی ٹیم سے تعاون نہیں کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔
لاہور پولیس کی ٹیم 12 انسپکٹرز پر مشتمل ہے، پولیس ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی جاوید آصف کر رہے ہیں، لاہور پولیس آج اڈیالہ جیل میں عمران خان کے تین ٹیسٹ کرے گی، بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔