اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت فیصلہ پر عمل نہ کرکے خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، پانچ ماہ ہو گئے قومی اسمبلی مکمل ہی نہ ہوسکی۔
وزیر قانون نے لطیف کھوسہ کو جواب دیا کہ اتنی بڑی ناانصافی ہوئی ہے کہ روزانہ ایک نظرثانی درخواست دائر ہو رہی ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جمہوری عمل میں رکاوٹ کیوں ڈالی جارہی ہے، کیا نظرثانی درخواست آجانے سے عملدرآمد کا پراسس رُک جاتا ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ آپ کی پٹیشنر کنول شوذب نے سپریم کورٹ کو کہا تھا کہ سنی اتحاد کو نشستیں دی جائیں، عدالتی فیصلہ میں ولدیت کا خانہ ہی تبدیل کردیا گیا۔