سندھ میں سکولز کی تعطیلات 14اگست تک بڑھا دی گئیں

سندھ میں سکولز کی تعطیلات 14اگست تک بڑھا دی گئیں

وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانےکا اعلان کر دیا، محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری  کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا۔

وزیرتعلیم سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا، تاہم سکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری سکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔