لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سے دوسرے صوبوں میں مرغی کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب سے مرغی (چکن) دوسرے صوبوں میں برآمد نہیں کرنے دی جا رہی، چکن کی 80 فیصد پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمت بڑھ چکی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب سے چکن کی نقل و حرکت نہ ہونے سے مرغی کا کاروبار کرنے والوں کو نقصان ہو رہا ہے، بین الصوبائی مسائل دیکھنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، عدالت پنجاب سے چکن کی نقل و حرکت کی پابندی کو کالعدم قرار دے۔
عدالت نے پنجاب سے دوسرے صوبوں میں برائلر کی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 اگست کو جواب کر لیا۔