ججز کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے، شدید مذمت کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر

ججز کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے، شدید مذمت کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہمارے جتنے ممبران تھے سب نے آج بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہونے چاہئیں، توشہ خانہ کیس میں سے ایک اور کیس بنایا جا رہا ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ججز کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے، مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہمیشہ ججز کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ حکومت صرف فارم 47 والی سیاست کر رہی ہے۔