گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا

Published On 30 July,2024 10:31 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی شبیر بلوچ شہید کی نمازِ جنازہ گوادر میں ادا کی گئی جس میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، پاک فوج کے افسران، جوانوں، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:نام نہاد بلوچ راجی مچی کی آڑ میں مشتعل ہجوم کا سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، سپاہی شہید

نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں گوادر میں پُرتشدد ہجوم نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا تھا جس سے ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔