اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہباز گل کے بھائی کو 2 روز میں بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہباز گل کے بھائی کو 2 روز میں بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم

 جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بڑا حکم جاری کر دیا، عدالت کی جانب سے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا، حکم نامہ میں کہا گیا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا تعطیلات کی وجہ سے سیکرٹری دفاع کی رپورٹ نہیں آئی۔

حکم نامہ کے مطابق سیکرٹری دفاع کا رویہ غیر سنجیدہ اور سست روی افسوسناک ہے، سیکرٹری دفاع کا یہ رویہ ایسے کیس میں ہے جہاں ایک لاپتہ شہری کی زندگی خطرے میں ہے، شہباز گل کے بھائی کو دو اگست تک بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس دستیاب بینچ کے سامنے مقرر کریں۔