حکمرانو! سن لو جو کچھ بنگلہ دیش میں ہوا تمہارا بھی وہی مقدر ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

Published On 05 August,2024 10:14 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قراردادوں سے کشمیر ہمیں نہیں ملے گا، ہمیں ہر سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہوگا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا، حکومت کشمیر کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اپنائے، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، یاسین ملک، آسیہ اندرابی جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِ جبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا: حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکمران طبقے نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، سن لو جو کچھ بنگلہ دیش میں ہوا تمہارا بھی وہی مقدرہوگا، شہبازشریف، زرداری تمہارا کیا بنے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مغرب کے ایجنٹ نام نہاد حسینہ واجد کو آئرن لیڈی کہتے تھے، حسینہ واجد طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی کر رہی تھی، حسینہ واجد نے ظلم، جبر کی بنیاد پر بنگلہ دیش کے لوگوں کا استحصال کیا۔