پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی کا جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی نوید ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوابی جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کئے ہیں، جلسے نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے،لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے جعلی حکومت کو آخری وارننگ دی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت سوچ لے یہ مجمع اسلام آباد کا رخ کر لے تو کیا ہوگا، صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جعلی حکومت کے نمائندوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس عوامی طوفان کی لہریں اسلام آباد کے ایوانوں سے ٹکرائیں گی جس سے جعلی سلطنت فاش فاش ہوگی، شریف خاندان ایک بار پھر لندن بھاگنے کی تیاری کر لے۔