لاہور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مشروط معافی کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ معافی غلطی کی ہوتی ہے، جُرم کی سزا ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے ہی ملک پر حملہ کرنے کو دہشت گردی کہتے ہیں، غلطی نہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا تھا۔