سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4ریکارڈ

سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزے کی  شدت سےاطراف کے مکان اور عمارتیں لرز اٹھیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندو کش پہاڑی سلسلہ تھا، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ برصغیر میں زلزلوں کا آنا معمول بن چکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ زلزلے اسی تواتر سے جاری رہے تو بھارت اور پاکستان کے کچھ حصوں سے زمینی رابطہ ٹوٹ سکتا ہے۔