صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

Published On 12 August,2024 07:29 pm

اٹک: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر آمد، شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو ملک کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ عزیر شہید نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ یہ بے مثال قربانیاں قوم کو جلا بخشتی ہیں، دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، صدر مملکت نے سوگواران کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔