کاکول: (دنیا نیوز) وطن عزیزکے77ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
کاکول اکیڈمی میں آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو سلامی کے چبوترے پر آمد پر جنرل سیلوٹ پیش کیا گیا۔
پاک سر زمین اور مادر وطن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
یوم آزادی تجدید عہد وفا کا دن مادروطن کی سالمیت کے ضامنوں اور جغرافیائی سرحدوں کے نگہبانوں کا تجدید عہد وفا کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش اندازمیں مناتی ہے۔