پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں وزراء پر مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کرپشن و بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ گڈ گورننس کمیٹی متحرک ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق گڈ گورننس اجلاس میں کابینہ اراکین کے خلاف شکایات پر تحقیقات کی گئیں جبکہ صوبائی کابینہ کے 3 سے 4 مزید وزراء کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں اہم وزارتوں پر فائز وزراء سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے اور وزراء پر کرپشن، ٹرانسفر پوسٹنگ اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے 27 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے اور پی ٹی آئی اراکین کی کارکردگی کو گڈ گورننس کمیٹی نے غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔