سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی کا آغاز

سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی کا آغاز

سید مراد علی شاہ نے ماحول دوست اقدامات کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس سے کردیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاسوں میں منرل واٹر کی بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ رکھ دیئے گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کردیا گیا۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک بیگ، بوتلیں اور دیگر اشیاء کا استعال ترک کرنا ہوگا، ہمیں ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔