کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست کی سماعت جسٹس روزی خان نے کی، درخواست گزار کے وکیل محمد حسن مان ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کرلئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، دونوں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے۔
عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست گزار گہرام بگٹی نے حلقہ پی بی 10 کے 38 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی استدعا کی تھی۔