اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج کر دیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں غیر مؤثر قراردیدیں جبکہ توشہ خانہ ریفرنس ٹو کال اپ نوٹسز کے خلاف درخواستیں بھی خارج کر دیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ عدالت پیش کر دیا۔
القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو فراہم کر دی گئی تاہم190 ملین پاؤنڈز کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم ختم کر دیا گیا۔