نوازشریف کو نتھیا گلی میں چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا، سیلفیاں بنائیں

Published On 22 August,2024 11:22 am

مری: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو نتھیا گلی میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا۔

نواز شریف کو گزرتا دیکھ کر مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے ہاتھ ہلائے، سابق وزیرِ اعظم ‏نواز شریف نے اپنے چاہنے والوں کو دیکھ کر گاڑی روک لی۔

نوجوانوں نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

اس موقع پر خواتین نے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ گاڑی میں سلفیاں بنائیں۔