اسلام آباد :(دنیا نیوز) تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین ملاقات کا شیڈول طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کی کمیٹیوں کی آج ملاقات شب ساڑھے آٹھ بجے شیڈول ہے جبکہ تحریک انصاف کی کمیٹی کی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کی کمیٹیوں کی باضابطہ یہ پہلی ملاقات ہوگی، تحریک انصاف کی کمیٹی میں عمرایوب، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور شبلی فراز سمیت پانچ ارکان شامل ہیں۔
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کی کمیٹی میں کامران مرتضیٰ،مولاناعبدالغفور حیدری،اسلم غوری سمیت پانچ ارکان شامل ہوں گے ، دونوں جماعتیں اپنے اپنے ٹی او آرز پیش کریں گی۔