لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کالج کیمپس 10 میں خواتین میں بڑھتی عمر کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔
سیمینار میں معروف گائناکالوجسٹ اور لائف کوچ ڈاکٹر شعوانہ مفتی نے خصوصی لیکچر دیا جس سے خواتین کی کثیر تعداد مستفید ہوئی۔
ڈاکٹر شعوانہ مفتی نے بتایا کہ پیری مینوپاز اور مینوپاز کے بعد خواتین کی جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے، 50 سال کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے خواتین کو اپنی خوراک اور ورزش پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا بائیو آئیڈنٹیکل ہارمون ری پلیسمنٹ تھراپی کے استعمال سے خواتین بڑھتی عمر کے مسائل سے بچ سکتی ہیں، ہماری خاتون وزیراعلیٰ یقیناً خواتین کی صحت سے متعلق مسائل کے لئے خصوصی اقدامات کریں گی۔
سیشن میں شریک خواتین نے ڈاکٹر شعوانہ مفتی کے مشوروں اور معلومات کو انتہائی مفید قرار دیا۔
سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر شعوانہ مفتی نے انفرادی طور پر خواتین کے مسائل سنے اور مفید مشورے بھی دیئے۔