سپریم کورٹ: دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے آر او کو درخواست دینا لازم قرار

سپریم کورٹ: دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے آر او کو درخواست دینا لازم قرار

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلہ تحریر کیا، فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے نتائج مرتب ہونے سے پہلے ریٹرننگ افسر (آر او) کو درخواست دینا لازم ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نہیں دکھا سکے کہ انہوں نے بروقت ایسی کوئی درخواست دی، این اے 97 کا کیس 12 اگست کو تین حلقوں پر سنائے گئے کیس سے مختلف ہے، عدالت نے قرار دیا کہ علی گوہر کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی میں دیا گیا فیصلہ بحال کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 میں مختلف پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی اپیلیں منظور کر لیں، مذکورہ حلقوں میں دوبارہ گنتی میں کامیاب لیگی ارکان بحال ہوگئے تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ این اے 97 کا کیس 12 اگست کو تین حلقوں پر سنائے گئے کیس سے مختلف ہے۔