اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عمر ایوب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمر ایوب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی رویہ غیر سنجیدہ، دہشتگردی واقعات پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے:عمر ایوب
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اورفواد چودھری کے خلاف پہلے ہی توہین الیکشن کمیشن کے کیسز زیر سماعت ہیں۔