کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش جاری، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، نارتھ کراچی، نیا ناظم آباد ، کلفٹن، کورنگی ، گلستان جوہر، اسکیم 33، لیاری، صدر، بہادرآباد، سندھی مسلم اورطارق روڈپر بھی آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے۔
عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، شاہراہ پاکستان ، گلشن معمار، احسن آباد، جناح ہسپتال، اورنگی ٹاؤن میں بھی تیز بارش جاری ہے، شہرمیں اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سسٹم اس وقت شہرکے مغربی علاقوں کارخ کررہا ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے ایک سے دو گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔