خواتین کو ٹکٹس نہ دینے کا کیس: مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان طلب

خواتین کو ٹکٹس نہ دینے کا کیس: مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان طلب

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، تحریک لبیک کے سعد رضوی اور خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 4 ستمبر کو ہو گی۔