چکوال: موٹر وے پر گاڑی کو حادثہ، سیشن جج سیالکوٹ اہلیہ سمیت زخمی

چکوال: موٹر وے پر گاڑی کو حادثہ، سیشن جج سیالکوٹ اہلیہ سمیت زخمی

موٹروے پولیس کے مطابق سیشن جج اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ موٹروے سروس ایریا کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جج شوکت علی اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا۔