پشاور: (دنیانیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران 88 افراد جاں بحق اور 129 زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے ابتک بارشوں سے نقصانات میں 88 افرادجاں بحق ہوئے جن میں 43 بچے ، 19خواتین اور26مردشامل ہیں، بارشوں کے باعث 129افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 61 بچے29خواتین اور 39 مرد شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں سے 260 گھرمکمل تباہ جبکہ 698 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 7 سکولوں کو بھی جزوی اور 85دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف واقعات میں 147 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔