وزیراعظم کی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے بھائی کی وفات پر تعزیت

وزیراعظم کی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے  بھائی کی وفات پر تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے گھر پہنچے اور ان کے بھائی و رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔