لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں می تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ بارش نارووال میں 68 ملی میٹر، سیالکوٹ ایئرپورٹ 55، سٹی 45، لاہور سٹی 47، ایئرپورٹ 27، گوجرانوالہ 41، منڈی بہاؤالدین 23، حافظ آباد 22، بہاولنگر 21، گجرات 18،خانیوال میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں اوکاڑہ میں 09 ملی میٹر، لیہ، جھنگ، شیخوپورہ، قصور 05، کوٹ ادو 04، ،ڈی جی خان 02، ملتان (شہر)، سرگودھا (سٹی) اورجوہرآباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد رہا، لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 71 فیصد رہی، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کچھ اس طرح رہا کہ ریونیو سوسائٹی میں 69، یو ایم ٹی 58، سید مراتب علی روڈ پر 69 ریکارڈ کیا گیا۔
یوایس قونصلیٹ 69میں ، پاکستان انجینئرنگ سروسز 64 ،سی ای آر پی آفس 68، نٹسول آفس 71 اور لاہور امریکن سکول میں 56 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔