اسلام آباد: (مریم الہٰی) وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے ہیں۔
سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ چکے ہیں۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2019 سے اگست 2024 تک 32 لاکھ 75 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت اوورسیز کی جانب سے یہ بھی کیا گیا ہے کہ میزبان ممالک کے مطالبے پر پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔