اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کی صورت میں سینیٹرز کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے روک دیا۔
سینیٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹرعلی ظفر نے سینیٹرز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی یا پرائیویٹ ممبر کے آئینی ترمیمی بل کو کسی صورت میں ووٹ نہ کریں۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی صورت میں تمام اراکین اس ہدایت کے پابند ہیں، آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی صورت میں رکن نااہل ہو سکتا ہے۔