اسلام آباد :(دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز،بیرسٹر گوہر علی،سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ کیا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات سے ارکان کواعتماد میں لیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی نے تمام ارکان اسمبلی کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں، آئین میں ترمیم اور عدلیہ سے متعلق کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی ارکان اسمبلی میں ایسی قانون سازی پر ووٹ نہیں کرے گا، تمام ارکان کو 63 اے کے مطابق ہدایات جاری کریں گے۔