پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز

Published On 10 September,2024 12:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور 9 ستمبر تک پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 ہو گئی ہے اور واپسی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

17 اگست سے 9 ستمبر تک پاکستان چھوڑنے والے 21 ہزار 193 افغان باشندوں میں 7 ہزار 843 مرد اور 6 ہزار 12 خواتین کے علاوہ 7 ہزار 338 بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 712 گاڑیوں میں 645 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔