پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی اسلام آباد سے گرفتاریوں کے تناظر میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا۔
معمول کے مطابق ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس، تحریک التوا اور تحریک استحقاق شامل ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 23 ستمبر تک ملتوی کیا گیا تھا لیکن رات گئے ہنگامی اجلاس آج بلانے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو کر سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔