اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گرفتاری کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا۔
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ گرفتاریوں کے حوالے سے تحقیقات کرے، تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ سپیکر قومی اسمبلی کورپورٹ پیش کرے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔