آئینی ترامیم کا معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، وقت تبدیل

آئینی ترامیم کا معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، وقت تبدیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کے پیکیج پر بھی غور کرے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا جس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، کابینہ اجلاس اب سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزراء محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کابینہ ارکان کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، وفاقی کابینہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر بھی غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترامیم کے پیکیج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔