لاہور: (دنیانیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف دائر درخواست پرآج سماعت نہ ہوسکی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ، عدالتی سٹاف کا کہنا ہے کہ آج سماعت نہیں ہو گی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں آرڈیننس کیخلاف شہری منیر احمد نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا ۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے ۔